لوٹ مار ایسوسی ایشن نے اپنے دور میں معیشت تباہ کر دی،چوہان

لوٹ مار ایسوسی ایشن نے اپنے دور میں معیشت تباہ کر دی،چوہان

  

راولپنڈی(آن لائن) وزیر اطلاعات و کالونیزپنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کی معیشت کو تباہی سے دوچار کرنے، ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے، وفاقی و صوبائی اداروں کو کنگال کرنے اور عوام کو فاقوں سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن پاکستان کے ہیرو عمران خان نے ڈیڑھ برس میں ڈوبتی معیشت کو استحکام سے دوچار کرکے کرپشن مافیا کے ہوش اڑا دیئے ہیں، وہ جو سوچتے تھے کہ تباہ حال پاکستان کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا پی ٹی آئی حکومت کے بس کی بات نہیں وہ تیزی سے ترقی پر گامزن موجودہ پاکستان کو دیکھ کر انگشت بدنداں ہیں اپوزیشن کی تمام تر مخالفت اور سازشوں کے باوجود پاکستان اس وقت عالمی توجہ کا مرکز ہے اور اقوام عالم کے رہنما وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ہیں اورپاکستان کو معیشت، سرمایہ کاری، سیاحت اور زندگی کے ہر شعبے کے حوالے سے کامیابی کی طرف گامزن دیکھ رہے ہیں دنیا وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں راجہ محمد علی، فرید حسین شاہ، صفدر ساہی، اظہر اقبال ستی، راجہ ماجد دھنیال، طاہر خان، مسعود شاہ، مختار ستی، حاجی صفدر، ملک یونس، راجہ نزاکت، نفیس خان،یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں، نائب چیئرمینوں، کونسلروں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق حکومت نے 21 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑا، گیس اور بجلی کے شعبے تباہ حال کئے، کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے لیکن وزیراعظم پاکستان نے برسراقتدار آتے ہی پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے طور پر ترقی دینے کا عہد کیا اور ان کے وژن اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں 72 لاکھ خاندانوں کے لیئے مقررہ ہدف کے تحت سوا سات لاکھ روپے فی کس کے حساب سے ہیلتھ انشورنس سکیم سے اب تک 49 لاکھ افراد میں ہیلتھ کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں۔

چوہان

مزید :

صفحہ اول -