ریلیف ڈھونگ، ماڈل بازاروں میں یوٹیلیٹی سٹالز لگانے کی تیاریاں

  ریلیف ڈھونگ، ماڈل بازاروں میں یوٹیلیٹی سٹالز لگانے کی تیاریاں

  

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔ رمضان المبارک کے مہینے سے قبل پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں یوٹیلیٹی سٹورز کے بڑے سٹالز لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جہاں صارفین سرکاری نرخنامے کے مطابق 150 اشیائے خوردونوش خرید سکیں گے۔محکمہ صنعت کی ہدایت پر ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ شہریوں کو اوپن ایریا میں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی بارے یوٹیلیٹی سٹورز کے سٹالز ناگزیر ہیں۔ ماڈل بازاروں میں یوٹیلیٹی سٹورزکے سٹالز پر چینی، آٹا، گھی، دالیں اور مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء فروخت کی جائیں۔ صوبہ بھر کے 32 ماڈل بازاروں میں سالانہ 4 کروڑ 30 لاکھ صارفین خرید و فروخت کرتے ہیں۔ اسی طرح لاہور کے 12ماڈل بازاروں میں ہر ماہ 13 لاکھ شہری خریداری کرتے ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹالز

مزید :

صفحہ اول -