بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی کے گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سراج الدین گنائی نامی ملازم کو سرینگر کے علاقے حیدر میں واقع سید علی گیلانی کے گھر کے باہر سے منگل کی شام کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے سراج الدین کی گرفتار ی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پوچھ گچھ کیلئے تھانے منتقل کیا گیاہے۔ پویس افسر نے سراج الدین پر سید علی گیلانی کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر جاری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ملازم گرفتار