عمران خان کلائمٹ ایکشن ہیرو ہیں،آرنلڈ شیوارزینگر

عمران خان کلائمٹ ایکشن ہیرو ہیں،آرنلڈ شیوارزینگر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شیوارزینگرنے و زیراعظم عمران خان کو کلائمٹ ایکشن ہیرو قرار دیتے ہوئے اپنی خصوصی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق آرنلڈ شیوارزینگر نے عمران خان کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آسٹریا میں شیڈول کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں ہالی وڈاداکار نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی دینے کیلئے آپ کی شمولیت ضروری ہے۔

آرنلڈ شیوارزینگر

مزید :

صفحہ اول -