رانا ثناء اللہ کی نیب لاہور میں پیشی، دو گھنٹے پوچھ گچھ

رانا ثناء اللہ کی نیب لاہور میں پیشی، دو گھنٹے پوچھ گچھ

  

لاہور(آئی این پی)ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری رہا تو ملک مزید بحرانوں کا شکار ہو جائے گا، پوری قوم اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے،عوامی مشکلات کے حل اور ملکی مفاد کیلئے اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلب کئے جانے پر رانا ثنا اللہ نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں تفتیشی ٹیم نے دو گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ نون قانون اور اداروں کااحترام کرتی ہے، نیب ٹیم نے جو تفصیلات مانگی ہیں وہ تمام پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،پاکستان میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ لیڈر آف دی ہاوس کا لیڈر آف دی اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ پوری قوم اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے،عوامی مشکلات کے حل اور ملکی مفاد کیلئے اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا،ورنہ حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا کہ ان کی جماعت عمران خان کے علاوہ سب سے رابطوں میں ہے، پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان ایک جگہ پر بیٹھیں اور نالائق حکومت سے جان چھڑوائیں۔

رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ اول -