چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے انگلینڈ اینڈ ویلزہائیکورٹ کی جج جسٹس ماؤرا میک گوون کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے انگلینڈ اینڈ ویلزہائیکورٹ کی جج جسٹس ماؤرا میک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)ہائیکورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کی جج جسٹس ماؤرا میک گوون نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ سے ملاقات کی اور لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا،چیف جسٹس کی جانب سے خاتون جج کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے پرنسپل سیٹ پر تعینات جج صاحبان بھی موجود تھے، ملاقات کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے جسٹس ماؤرا میک گوون کو لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اور میوزیم کا دورہ بھی کروایا. جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس شجاعت علی خان سمیت دیگر فاضل ججز بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے. جسٹس ماؤرا میک گوون نے عدالت عالیہ لاہور کے میوزیم اور عمارت کے دیگر تاریخی حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -