پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف دائردرخواست پر حکومت فریقین کونوٹسز جاری

پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف دائردرخواست پر حکومت فریقین کونوٹسز جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کے خلاف دائردرخواست پر حکومت پنجاب اوردیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس مامون رشیدشیخ نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے،بڑی تعداد میں لوگوں کا پتنگیں تیار کرنے کے شعبہ سے روزگار وابستہ ہے، آئین کے تحت کسی بھی شہری کو جائز کاروبار کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔عدالت نے حکومت پنجاب اوردیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیاہے۔

پتنگ بازی

مزید :

صفحہ آخر -