لاہورہائیکورٹ میں موبائل سگنل نہ آنے سے متعلق رپورٹ پیش

  لاہورہائیکورٹ میں موبائل سگنل نہ آنے سے متعلق رپورٹ پیش

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کے روبروعدالت عالیہ میں موبائل فونز کے سگنل نہ آنے کے خلاف کیس میں موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق موبائل ٹاور کی تنصیب کے لئے پانچ جگہوں کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم ٹیکنیکل ٹیم نے چار جگہوں پر موبائل ٹاور کی تنصیب کو ناقابل عمل قرار دیااورایک موبائل ٹاور کی تجویز دی ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ موبائل ٹاور ایسی جگہ نصب کیا جائے جہاں پر ماحولیات پر منفی اثرات نہ ہو، ہائی کورٹ با رکے صدر نے تجویز دی کہ ٹاور ہائیکورٹ کی پانی والی ٹینکی پر لگوا دیا جائے، موبائل ٹاور بار کے جتنا قریب ہو گا وکلا ء کو زیادہ فائدہ ہو گا، اس پر چیف جسٹس نے کہا ٹینکی پر ٹاور کی تنصیب سے پانی پینے کے قابل رہتا ہے یا نہیں اس پر تجزیہ ہونا چاہیے، موبائل ٹاور کی شعائیں پانی کے لئے خطرناک ہو سکتی ہیں، موبائل کمپنیاں جائزہ لیں کہ ٹاور کون سی جگہ پر بہتر رہے گا،اس بابت آئندہ تاریخ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

موبائل سگنل

مزید :

صفحہ آخر -