ماحولیاتی ٹربیونل غیر فعال، دائر درخواست پر21 فروری کو جواب طلب

ماحولیاتی ٹربیونل غیر فعال، دائر درخواست پر21 فروری کو جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی ٹربیونل کے غیر فعال ہونے کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 21 فروری کو جواب طلب کر لیاہے،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی ماحولیاتی ٹربیونل پنجاب میں ممبران کی تعیناتی کے لئے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب ماحولیاتی ٹربیونل کے ممبر ٹیکنیکل کی اسامی اپریل 2016ء سے خالی پڑی ہے، چیئرمین پنجاب ماحولیاتی ٹربیونل کے عہدے پر بھی دسمبر 2019ء سے نئی تعیناتی نہیں کی گئی، پنجاب حکومت ماحولیاتی ٹربیونل کو فعال بنانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ٹربیونل

مزید :

صفحہ آخر -