ہسپتالوں کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے سافٹ وئیر کی عدم تنصیب،ادویات کی کمی کیخلاف درخواست پرنوٹسز جاری

ہسپتالوں کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے سافٹ وئیر کی عدم تنصیب،ادویات کی کمی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے سافٹ وئیر کی عدم تنصیب اورادویات کی کمی کے خلاف دائردرخواست پروفاقی اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزارینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی طرف سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ہسپتالوں میں سافٹ وئیر نصب نہیں کیا گیا،کاری اسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات دستیاب نہیں جو اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -