وزیر اعلیٰ پنجاب کا سماجی انصاف کے عالمی دن پر پیغام

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا سماجی انصاف کے عالمی دن پر پیغام

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام سماجی انصاف،مساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے،پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ نے انسانیت کے ساتھ ہر لحاظ سے انصاف کرنے کا لافا نی پیغام دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سماجی انصاف سے عاری معاشرے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سماجی انصاف کی علمبردار ہے۔ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پیغام

مزید :

صفحہ آخر -