امریکی سویا بین کلیئر قرار، بحری جہاز ہر کولیس کی پورٹ قاسم منتقلی کا فیصلہ

  امریکی سویا بین کلیئر قرار، بحری جہاز ہر کولیس کی پورٹ قاسم منتقلی کا فیصلہ

  

کراچی(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) کے پی ٹی ہیڈ آفس میں کیماڑی کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر منعقدہ اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سویابین لانیوالے بحری جہاز کو پورٹ قاسم منتقل کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق کیماڑی واقعے کی تشویشناک صورتحال کے تنا ظر میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اجلاس بلایا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر علی زیدی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کی، اجلاس میں ماحو لیا ت کے ماہرین، سائنسدانوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں نے بحران کے حل کیلئے مختلف آپشنز پیش کیے۔اجلاس میں حفاظتی اقدامات کے تحت سویابین لانیوالے بحری جہاز ہرکولیس کو پورٹ قاسم منتقل اور باقی کارگو آف لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر کر ا چی افتخار شالوانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کریگی، یہ کمیٹی ماہرین اور تکنیکی افراد کی خدما ت بھی لے سکے گی۔کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سویا بین لانیوالے جہاز کو حفاظتی اقدمات کے تحت بندرہ گاہ سے ہٹایا جا رہا ہے، اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ہر کولیس نامی جہاز کو کے پی ٹی سے ہٹانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔دوسری طرف محکمہ قرنطینہ نے امریکی سویابین کو محفوظ قرار دیتے ہوئے زہریلی گیس کے پھیلا وکا سبب بننے کا امکان مسترد کردیا۔ڈائریکٹر جنرل پلانٹ پروٹیکشن فلک ناز نے بتایا کہ سویابین میں کسی قسم کے حشرات یا مضر گیس کے اثرات نہیں ملے، 15فروری کو قرنطینہ عملے نے ہرکولیس جہاز پر جاکر امریکہ سے درآمدی سویا بین کا تجزیہ کیا اور قرنطینہ جانچ کی، تاہم اس کے نمونوں میں کسی قسم کے زرعی حشرات نہیں پائے گئے۔فلک ناز نے بتایا کہ سویابین کی کھیپ کو امریکہ سے روانگی سے قبل فاسفین کی گولیوں سے ٹریٹ کیا گیا تھا، کراچی کی بندرگاہ پہنچنے کے بعد فاسفین کے اثرات ختم ہوچکے تھے، اسلئے کراچی کی بندرگاہ پر آف لوڈنگ سے قبل اس پر کیڑے مار ادویات کا اسپرے نہیں کیا گیا کیونکہ کراچی بندر گا ہ پہنچنے پر اگر زرعی مصنوعات حشرات سے پاک ہوں تو کیڑے مار ادویات کا اسپرے نہیں کیا جاتا۔

ہرکولیس منتقلی فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -