چیئر میں نیب عدم حاضری پر پی اے سی ذیلی کمیٹی برہم، گرانٹس کا جائزہ لینے سے انکار

  چیئر میں نیب عدم حاضری پر پی اے سی ذیلی کمیٹی برہم، گرانٹس کا جائزہ لینے سے ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمینٹ کی ذیلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی اجلاس میں عدم موجودگی پر نیب کی گرانٹس کاجائزہ لینے سے انکار کردیا،جبکہ کنوینرکمیٹی نور عالم خان نے چیئرمین نیب کی عدم موجودگی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی میں ہمیشہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر آتا ہے،وہ کیوں نہیں آئے، کیا پولیس کوکال کرکے انہیں بلائیں؟،میں پولیس بھی بھجوا سکتا ہوں، اگرپولیس ڈرتی ہے تو فوج کو بھی کہہ کرانہیں لاسکتا ہوں لیکن ہم احترام کرتے ہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، جو ہوتا ہے دیکھا جائے گا اگرکوئی ہم پرکیسز کھولنا چاہتا ہے توکھول لے،قانون کااحترام ہم کریں گے تو آپ بھی کریں گے،کمیٹی نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کی عدم موجودگی پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔ پارلیمینٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر نور عالم خان کے زیر صدارت میں ہوا،اجلاس میں قومی احتساب بیورو کی 2016-17 کی گرانٹس کاجائزہ لیاجانا تھا، تاہم چیئرمین نیب اجلاس میں شریک نہ ہوئے جن کی جگہ ڈی جی ہیڈکوارٹر نیب پیش ہوئے جس پر کنوینرکمیٹی نور عالم خان نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ پی اے او کا کام ہے سی ایف او کا کام نہیں،وہ کیوں نہیں آئے کیا پولیس کو کال کر کے انہیں بلائیں؟یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، جو ہوتا ہے دیکھا جائے گا اگر کوئی ہم پرکیسز کھولنا چاہتا ہیں توکھول لیں، پی اے سی میں ہمیشہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر آتا ہے،نور عالم خان نے کہا کہ ہم نے آپ کو جو کیسزبھجوائے تھے ان پر بھی پوچھنا تھا، قانون کا احترام ہم کریں گے تو آپ بھی کریں گے، میں وہ کام کرتا ہوں جس کی قانون اجازت دیتا ہے،قانون سب کیلئے ایک ہے،میں پولیس بھی بھجوا سکتا ہوں، اگر پولیس ڈرتی ہے تو فوج کو بھی کہہ کر انہیں لاسکتا ہوں لیکن ہم احترام کرتے ہیں، رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ میں بھی انڈر انکوائری ہوں اس لئے میں نے کنوینر کمیٹی کو کہا تھا کہ میں یہاں نہیں بیٹھتا لیکن کورم نہیں تھا،اجلاس میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے آڈٹ اعتراضات کابھی جائزہ لیا جانا تھا لیکن وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے اور ایڈیشنل سیکرٹری پیش ہوئے، کنوینرکمیٹی نے ان سے بھی بریفنگ لینے سے انکار کر تے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا۔

انکار

مزید :

صفحہ آخر -