شہبازشریف مارچ تک واپس آجائینگے،رانا تنویر حسین

شہبازشریف مارچ تک واپس آجائینگے،رانا تنویر حسین

  

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائینگے،چوہدری شجاعت نے عمران خان کو تین مشورے دیے ہیں جو ہر حکمران کیلئے بہتر ہیں، مارچ میں اس حکومت کے خلاف بھرپور نتیجہ خیز احتجاج کریں گے،چوہدری شجاعت حسین کو بھی چاہیے کہ وہ کھل کر بات کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے احتجاج میں (ن) لیگ نے بھرپور شرکت کی تھی،ہماری کوشش ہے کہ مارچ میں اس حکومت کے خلاف بھرپور اورنتیجہ خیز احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے چاپلوس ملک وقوم کیلئے زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔

رانا تنویرحسین

مزید :

صفحہ آخر -