جہانگیر ترین،خسرو یاجس نے بھی ذخیرہ اندوزی کی،احتساب ہو گا،عثمان ڈار

جہانگیر ترین،خسرو یاجس نے بھی ذخیرہ اندوزی کی،احتساب ہو گا،عثمان ڈار

  

اسلام آباد(آئی ا ین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسروبختیار یا جس نے بھی ذخیرہ اندوزی کی اس کا احتساب ہوگا، مہنگائی میں سابق حکومت کی مس مینجمنٹ کا بیک لاگ تھا، غفلت،کوتاہی،مس مینجمنٹ مختلف چیزیں ہیں،کرپشن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مہنگائی میں روپے کی قدر میں کمی کا بھی عمل دخل ہے۔چینی آٹا گھی کا کاروبار کرنا غیر قانونی نہیں، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے۔ حتمی رپورٹ آتے ہی ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، حتمی رپورٹ آنے اور حقائق معلوم ہونے سے پہلے کسی پر پیسہ بنانے کا الزام لگاناغلط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام کی تختی پر نام سب سے زیاہ ٹیکس دینے والے کا لگنا چاہیے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام کی تختی لگانے پر عمل درآمداپنے حلقے سے کردیا۔5.9کلومیٹر کی سڑک 8 کروڑ روپے سے سیالکوٹ میں تیار ہو چکی۔ نئی سڑک کا نام نادرا اور ایف بی آر کے تعاون سے سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ کے نام پر رکھاجائیگا۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -