مسلم لیگ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، کامل علی آغا
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ہاؤس میں گجرات سے تعلق رکھنے والی برٹش پارلیمینٹیرین لیبر پارٹی یاسیمین قریشی کے اعزاز میں آمنہ الفت صدر شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ لاہور کی جانب سے ظہرانہ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ہاؤس آمد پر سینیٹر کامل علی آغا جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب، میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم و سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب،آمنہ الفت صدر شعبہ خواتین پنجاب،خدیجہ عمرفاروقی ایم پی اے و صدر شعبہ خواتین پنجاب جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی، جنرل سیکرٹری لاہور عزیزہ سعید، بیگم حامد رانا،صائمہ گل، ڈاکٹر سامیہ امجد، صفیہ اسحاق، پروفیسر زینت نے انہیں خوش آمدید کیا اور پھولوں کے گدستے دیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جو پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پنجاب پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون موجود ہے جومسلمان ہے اور مسلمانوں اور پاکستان کی نمائندگی احسن انداز میں کررہی ہیں اور بیرون ملک مسلمانوں کا تشخص اجاگر کررہی ہیں۔تقریب سے یاسیمین راشد،آمنہ الفت،خدیجہ عمر فاروقی و دیگر خواتین عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔
کامل علی آغا