بحریہ انٹر نیشنل ہسپتالوں کے بلڈ بینکوں کو اعلیٰ کارگردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ

بحریہ انٹر نیشنل ہسپتالوں کے بلڈ بینکوں کو اعلیٰ کارگردگی پر تعریفی ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ انٹرنیشنل ہسپتالوں کے پنجاب میں واقع تینوں بلڈ بینکس کوپنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی (PBTA) جو کہ تمام بلڈ بینکس کی نگرانی کرتی ہے کی جا نب سے سال 2020 میں معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا ہے۔بحریہ انٹر نیشنل ہسپتالوں میں میڈیکل کے علاج کے علاوہ ہمیو ڈائیلائسز، دل، کڈنی ٹرانسپلانٹ،لیور ٹرانسپلانٹ،کائنی اور ہڈیوں وغیرہ کی سرجری بھی کی جاتی ہیں جس میں بر وقت خون کا دستیاب ہونا بہت ضروری ہے۔اس لیے بحریہ ہسپتالوں میں خون کی بر وقت فراہمی کی جاتی ہے اور بھرپور کوشش کی جاتی ہے کہ یہ خون ایسا ہونا چاہیے جو مریض کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔بحریہ ٹاؤن کے پنجاب میں واقع تینوں ہسپتالوں میں جدید اور عالمی معیار کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ بلڈ بینکس موجود ہیں اور اس شعبے کے ماہرین کی زیرنگرانی بہت اچھے طریقے سے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ہر شعبہ جدید ترین سہولیات سے آرستہ ہے جہاں دنیا کی بہترین مشینری اور ماہرین موجود ہیں اوربیرونِ ملک سے بھی لوگ آتے اور بین الاقوامی سہولیات سے مستفید ہو تے ہیں۔

بحریہ ہ

مزید :

صفحہ آخر -