ایل این جی منصوبوں پر فوری نظر ثانی کرنا ہوگی، چوہدری سرور

  ایل این جی منصوبوں پر فوری نظر ثانی کرنا ہوگی، چوہدری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کو سولر انر جی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت گور نر ہاؤس لاہور میں محکمہ انرجی اور پنجاب یونیورسٹی کے در میان مفاہمتی یادداشت پر دستخط جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی10بڑی یونیورسٹیز کو پہلے مر حلے میں سولر انر جی پر منتقل کیا جارہا ہے جسکے تحت سالانہ 256ملین روپے اور25سالوں کے دوران مجموعی طوپر 6ارب 41کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی اوربجلی سمیت مختلف منصوبوں کے مہنگے تر ین معاہدوں پر فوری نظر ثانی کر نا ہوگی اور مجھے توقع ہے اس معاملے میں قطر سمیت دیگر ممالک پاکستان سے تعاون کر یں گے۔پر ائیوٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس سمیت دیگر معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کر یں گے جسکے بہت جلد پر ائیوٹ یونیورسٹیز کے تنظیمی عہدیداروں سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن،چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن کے ہمراہ باقاعدہ ملاقات کر وں گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک کی موجودگی میں پنجاب کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اور محکمہ انر جی کے شعبہ پی ای سی سی اے (پیکا) کے ایم ڈی عدنان مدثرکے در میان پنجاب یونیورسٹی کو سولر انر جی پر منتقل کرنے کے حوالے سے ایم او یو پردستخط کی تقر یب منعقد ہوئی اس موقعہ پر اے سی ایس انر جی پنجاب ارم بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر پر یس کا نفر نس کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو خود مختار بجلی کے نظام پر منتقل کیا جارہا ہے اور اس سارے عمل میں حکومتی خزانہ سے کسی قسم کاپیسہ خرچ نہیں ہوگا بلکہ اسکے لیے پرائیوٹ ادارے بنیادی سر مایہ کاری کر یں گے اس منصوبے کے تحت نہ صرف یونیورسٹیز کو سستی بجلی فراہم ہوگی بلکہ اضافی بجلی نیشنل گر یڈ کو بھی دی جاسکے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے تحت پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو سولر انر جی پر منتقل کیا جائیگا اسکے ساتھ ساتھ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملکر پنجاب کے تمام سر کاری محکموں کو بھی سولر انر جی پر منتقل کر نے کیلئے کام کر یں گے۔ اور اب ہم یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اداروں کو بھی سولر منتقل کر نے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ہم نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پائلٹ پر اجیکٹ لگایا ہے جہاں سالانہ 17.08ملین روپے کی بچت ہو رہی ہے اور پنجاب یونیورسٹی میں اس منصوبے کے تحت سالانہ42.7ملین روپے کی بچت ہوگی۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -