13بینک 24فروری سے 4مارچ تک سرکاری سکیم کی درخواستیں وصول کرینگے
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ملک بھر کے 13بینکوں کو 24فروری سے 4مارچ تک سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کے لیے مخصوص کر دیا۔ 29فروری ہفتہ یکم مارچ اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ بنکو ں کی ہفتہ، اتوار کی چھٹی کینسل۔ حج درخواستوں کے لیے حبیب بنک، یونائیٹد بنک، نیشنل بنک،مسلم کمرشل بنک، الائیڈ بنک، زرعی ترقیاتی بنک،پنجاب بنک، میزان بنک، بنک الفلاح، حبیب میٹروپولیٹن بنک، بینک الحبیب، فیصل بنک، عسکری بنک شا مل ہیں۔
بینک چھٹی