عالمی کرائم ریٹنگ،کراچی کا 88 سے 93 نمبر پرآنا بہترہے، حماد پونا والا

عالمی کرائم ریٹنگ،کراچی کا 88 سے 93 نمبر پرآنا بہترہے، حماد پونا والا

  

کراچی (آن لائن) آل سٹی تاجر اتحاد (رجسٹرڈ) کے صدر حما دپونا والا نے کہا ہے کہ کراچی کی پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت رنگ لائی ہے ان کی انتھک محنت کے نتیجے کراچی والوں کے لیئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ انٹرنیشنل کرائم ریٹ ادارے تمیو کی کرنٹ رپورٹ کے مطابق کراچی دنیا کے 386شہروں میں سے کرائم انڈیکس ریٹنگ میں 88 سے 93 نمبر پر آگیا ہے۔عالمی درجہ بندی کے مطابق کراچی میں جرائم میں کمی آئی ہے۔ جب کہ رواں سال میں 88 نمبر پے تھا۔2014؁ء میں چھٹے نمبر پر موجود شہر 2019؁ء میں کراچی کرائم میں 61 سے 71 نمبر پے تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ کرائم انڈیکس کے حوالے سے عالمی درجہ بندی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغازپر جنوری میں کراچی 88نمبر پر تھا جبکہ اس مہینے فروری میں 93نمبر پر آچکا ہے لہٰذا کراچی میں جرائم کی جو صورتحال ہے اس میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔

حماد پونا والا

مزید :

صفحہ آخر -