ڈیڑھ سال میں پی ٹی آئی کے کام صرف کاغذوں کی حد تک ہوئے: خالد صدیقی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈر ڈر کے وعدے پورے نہیں کیے جا سکتے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کام صرف کاغذوں کی حد تک کیا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزارتیں ہم نے پہلے بھی نہیں مانگیں۔ پاکستان کے مسئلہ کے لئے ہمارا الگ نظریہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے پابند ہیں کہ ان کے مسائل کو اجاگر کرائیں لیکن وفاقی حکومت کو فیصلے لینے میں ڈیڑھ سال لگ گئے۔ کام پھر بھی صرف کاغذوں کی حد تک ہوا۔
خالد صدیقی