پاکستانی اقدامات انٹر افغان مذاکرات، پائیدار سیز فائر میں معاون ہیں: زلمے خیل زاد

    پاکستانی اقدامات انٹر افغان مذاکرات، پائیدار سیز فائر میں معاون ہیں: ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے کہاہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔زلمے خلیل زاد کے دورے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ زلمے خلیل زاد نے 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔زلمے خلیل زاد نے افغان مہاجرین پر منعقدہ کی جانیوالی کانفرنس میں شرکت کی اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفارتخانے نے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن اور تشدد میں کمی کیلئے پاکستانی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اقدامات امریکہ طالبان معاہدہ کی راہ ہموار کرنے، انٹرا افغان مذاکرات اور پائیدار سیز فائر کرنے میں معاون ہیں۔

زلمے خیل زاد

مزید :

صفحہ آخر -