ڈالر 2پیسے، سونا 1350روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی، سوا 69ارب کا منافع

  ڈالر 2پیسے، سونا 1350روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی، سوا 69ارب کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد بدھ کو تیزی کا رجحان غالب رہاجسکے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس399پوائنٹس کے اضافے سے 40574 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجبکہ65فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 69 ارب 27کروڑ81لاکھ وپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت56فی صدزائد رہا۔ادھر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1350روپے کے اضافے سے 92500روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2 پیسے اضافے سے154.25روپے اور قیمت فروخت 154.35روپے ہوگئی۔
سٹاک ایکسچینج

مزید :

صفحہ آخر -