ریاست تعلیمی ذمہ داریاں نبھاتی تونجی سکولوں کی اتنی ضرورت نہ رہتی: شفقت محمود

  ریاست تعلیمی ذمہ داریاں نبھاتی تونجی سکولوں کی اتنی ضرورت نہ رہتی: شفقت ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر ریاست اپنی تعلیمی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرتی تو نجی سکولوں کی اتنی ضرورت نہ رہتی، ریاست نے تعلیمی ذمہ داریوں میں جو خلا چھوڑا ہے اس کو نجی تعلیمی اداروں نے پورا کیا۔پیرا ذمہ دار ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نجی سکولوں میں فیسوں کے نفاذ کو یقینی بنائے۔منگل کو پیرا میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین اپنی آمدنی اور نجی ادارے کی فیس کو مدنظر رکھ کر بچوں کو داخل کراتے ہیں،جب نجی ادارے اچانک فیسوں کو بڑھا دیتے ہیں تو یہ امر والدین کی پریشانی کاسبب بنتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیرا کا کم فیس والے نجی اداروں کے اساتذہ کی تربیت کرانا انتہائی احسن اقدام ہے۔ اور پیرا مستقبل میں بھی اس عمل کو جاری رکھے گا۔ اس سے پہلے پیرا کی چیئرپرسن ضیا بتول نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس وقت پچیس پچیس اساتذہ پر مشتمل بیچ کی تربیت کرائی جا رہی ہے۔ اور ان 6 ماہ کے مختصر عرصہ میں 500 اساتذہ کی تربیت کرائی جائے گی۔

شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -