وی اون گروپ کے شریک سی ای او کا دورہ پاکستان، وزیر اعظم سے ملاقا ت
اسلام آباد (پ ر)وی ان کے گروپ کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر سرجی ہیریرو نے اہم حکومتی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔ جس میں VEON اور جاز(Jazz) کی پاکستانی معیشت سے وابستگی،معاشی نمو کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ا قدامات اور کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ان ملاقات کا مقصد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے لئے براڈ بینڈ اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو فعال بنانا تھا۔اپنے دورے کے دوران، سرجی ہیریرونے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور ٹیلی کام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقا ت کے دوران VEON اور جاز(Jazz) کی جانب سے ٹیلی مواصلات، انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل مالی خدمات میں توسیع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تاکہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن میں شراکت دار بن سکیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے ساتھ VEON کی طویل وابستگی کو سراہا جس میں 9 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اور60 ملین صارفین کو خدمات کی فر اہمی شامل ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے روشنی ڈالی کہ پاکستان مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکومت کی توجہ آزادانہ سرمایہ کاری کی پالیسی اور آسانی سے کاروبار فراہم کرنے پر مرکوز ہے جس کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے تسلیم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ''نوجوانوں کو آزاد اور معاشی نمو کے محرک بننے کے لئے ایک پلیٹ فارم اور مقصد کے تحت'' ڈیجیٹل پاکستان ''اقدام شروع کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ، وژن 2025 اور ڈیجیٹل پالیسی کے تحت، حکومت نے 2025 تک پاکستانی آئی سی ٹی انڈسٹری کی جسامت کو 20 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے لئے بنیادی ڈھانچے، ادارہ جاتی فریم ورک، آئی ٹی، ہنر مند نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل خدمات، ایپلی کیشنز اور مشمولات کو تیزی سے فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس ادا کرنے اور ٹیلی کام سیکٹر کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔سرجی ہیریرونے وزیر اعظم کومستقبل کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا جن میں روایتی رابطہ اور نئی ٹیک خدمات، 4 جی اورVEON گروپ کے نئے تیزترین ڈیجیٹل مالیاتی فیچرجاز کیش (Jazz Cash)شامل ہے۔ انہوں نے حکومت کے #DigitalPakistan ایجنڈے کے لئے اپنے گروپ کیجانب سے وزیر اعظم عمران خان سے مکمل حمایت کا وعدہ بھی کیا۔ روپ کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر سرجی ہیریرونے جاز(Jazz)کی جانب سے 1000 سے زائد شہروں میں 25ہزارکلومیٹر پر منسلک آپٹک فائبر، 60 ملین صارفین کے بڑھتے ہوئے کسٹمر بیس اور ڈیجیٹل تبدیلی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ سرجی ہیریرو نے گروپ کی سرمایہ کاری اور ملک بھر میں 12,500 سے زائد کسٹمر کیئر سینٹر کے متعلق بھی آگا ہ کیاجس نے جاز کو نہ صرف سب سے بڑا نیٹ ورک بلکہ ٹیلی کام سیکٹر میں سب سے تیز انٹرنیٹ فراہم کرنے والا ادارہ بنایا ہے۔سرجی ہیریرو نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”حالیہ برسوں میں حکومت ٹیلی کام سیکٹر کی حمایت کرتی رہی ہے اور ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی تعمیر میں ان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، آگے بڑھتے ہوئے، ہم ٹیلی کام صنعت کے لئے ایک قابل توسیع لائسنس سازی اور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے والے ٹیکس فریم ورک کی مکمل حمایت کرتے ہیں“۔ اس میٹنگ میں جاز کے سی ای او عامر ابراہیم بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اپنی مہارت اور قائدانہ صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ذمہ داری کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش پیش ہیں۔ ہماری توجہ جدید اور سستی ڈیجیٹل ٹیکنا لوجیز تک رسائی،انٹرنیٹ کی آسان فراہمی، پاکستان میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور مساوی مواقع کے دروازے کھولنے پر مرکوز ہیں“۔یہ گروپ کے شریک سی ای او سرجی ہیریرو کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔یہ دورہ VEON کے پورٹ فولیو میں پاکستان کی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔