پنجاب بینک،ہونڈا اٹلس کار اور اٹلس انشورنس میں معاہدہ

پنجاب بینک،ہونڈا اٹلس کار اور اٹلس انشورنس میں معاہدہ

  

لاہور (پ ر)صارفین کو معیاری لیزنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے دی بینک آف پنجاب، ہونڈا اٹلس کار (پاکستان) لمیٹڈ اور اٹلس انشورنس میں معاہدہ،صارفین کو اعلی میعار کی لیزنگ سہولیات فراہم کرنے کیلئے دی بینک آف پنجاب، ہونڈا اٹلس کار (پاکستان) لمیٹڈ اور اٹلس انشورنس نے اشتراک کرلیا ہے۔ اس معاہدے کی تقریب بی او پی آفس ٹرائیکون کارپوریٹ سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر دی بینک آف پنجاب کی جانب سے ہیڈ ریٹیل فنانس ڈویژن اینڈ رورل کریڈٹ سلمان شاہ، جنرل منیجر ہونڈا اٹلس کار (پاکستان) لمیٹڈ عامر نذیر اور ہیڈ کلیمز اینڈ انشورنس لمیٹڈ محمد سعید نے دستخط کیے۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں دی بینک آف پنجاب کے گروپ ہیڈ رٹیل لینڈنگ آصف ریاض اور ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز محترمہ عالیہ بھی شامل تھیں۔

مزید :

کامرس -