ایم سی بی اور تعلیم فنانس کمپنی کے مابین معاہدہ

ایم سی بی اور تعلیم فنانس کمپنی کے مابین معاہدہ

  

لاہور(پ ر)ایم سی بی بینک لمیٹڈ، پاکستان کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک، اور تعلیم فنانس کمپنی لمیٹڈ(ٹی ایف سی ایل)، تعلیم کے شعبہ میں فنانشل سروسز فراہم کرنے والے ایک اہم پیشہ ور، نے ٹی ایف سی ایل کے لیے وصولیوں کو مضبوط بنانے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ دونوں اداروں نے ایم سی بی ہاؤس، لاہور میں معاہدے پر دستخط کیے۔

دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی بی ریٹیل بینکنگ گروپ کے سربراہ ضرغام خان دُرانی نے کہا: ”اس معاہدے کے تحت، ایم سی بی بینک اپنے جدید ترین کولیکشن مینجمنٹ سیلوشن کے ذریعے ٹی ایف سی ایل کی وصولیوں کو مکمل طور پر خود کار بنانے کے قابل بنائے گا۔“ انھوں نے وفد سے بینک کی متنوع پراڈکٹس کے پورٹ فولیو اور کسٹمر مرکوز فنانشل سیلوشنز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ٹی ایف سی ایل کے سی ای او جناب کامران اعظم نے معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ”ٹی ایف سی ایل نے پاکستان کے کم اور درمیانی لاگت والے نجی سکولوں میں ایجوکیشن فنانس سروسز فراہم کرنے اور ورکنگ سرمایہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے آغاز کیا ہے۔

ایم سی بی بینک کے ساتھ ہم اپنے تعلقات کو فروغ دینے اور معاشرے کے مختلف طبقات کو مالی خدمات تک رسائی کے قابل بنانے کے منتظر ہیں“۔

مزید :

کامرس -