قلندرزٹیم کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہوں، سہیل اختر

    قلندرزٹیم کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہوں، سہیل اختر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر نے کہاہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایک بیان میں انہونے کہاکہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا ایک حسین امتزاج ہے اور وہ آف سیزن میں بھی ہائی پرفارمنس سنٹر پر ایونٹ کی تیاری کرتے رہے ہیں۔ سہیل اختر نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں بہترین بلے باز موجود ہیں مگر وہ ایونٹ کے دوران اپنی باؤلنگ لائن اپ پر زیادہ انحصار کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -