پریس کلب لاہور کا قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

  پریس کلب لاہور کا قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر(لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے ورلڈ کپ کبڈی کی پاکستانی فاتح ٹیم کے اعزازمیں استقبالیہ دیاگیا جس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین،نائب صدر محمد رمضان گھمن، جنرل سیکرٹری محمد سرور رانا،فنانس سیکرٹری اصغر عباس خواجہ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری رائے سعود احمد کھرل،فنانس سیکرٹری حسن رضا خواجہ، جوائنٹ سیکرٹری رانا امجد اقبال،پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان محمد عرفان جٹ،نائب کپتان محمد شفیق چشتی،کھلاڑی ملک بنیامین،وقاص بٹ،بلال محسن،کلیم اللہ جٹ،شہزاد اکمل ڈوگر، لالہ عبید اللہ، شرام ساجد بھٹو، نفیس شاہد گجر، سجاد احمد گجر، مشرف جاوید، قمر زمان بٹ،ارسلان محود، ظفر اقبال، ملک راشد، محمد خالد بھٹی، ذوالقرنین، توصیف علی وڑائچ،ساجد نثار گجر، منیجر کبڈی ٹیم محمد رزاق گل،اسسٹنٹ مینجر کبڈی ٹیم محمد عامر، ہیڈ کوچ طاہرجٹ،کوچ فریاد علی اور اسسٹنٹ کوچ شہزاد چشتی کے علاوہ دیگر ِآفیشلزنے شرکت کی۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری بابرڈوگر، جائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی حسنین چوہدری، حسن تیمور جکھڑ، طارق محمودمغل نے معزز ممبران کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ تقریب کے اختتام پر کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور میڈلز دیئے گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -