پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو اوپن میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا

    پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو اوپن میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 2020 میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 2020 میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔رابعہ شہزاد نے اپنی پوسٹ میں اس سفر میں آنے والی مشکلات کا تذکرہ بھی کیا اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ہر لمحہ ساتھ دینے پر اپنے والد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  

21 سالہ رابعہ شہزاد کراچی کے انسٹی ٹیوٹ فار بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں زیر تعلیم ہیں اور یہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جانب سے کسی بھی قسم کے تعاون کے بغیر ہی آزادانہ طور پر ٹریننگ کرتی ہیں، رابعہ پاکستانی بیڈ منٹن اسٹار ماحور شہزاد کی بہن ہیں۔گزشتہ سال رابعہ شہزاد نے برطانیہ کے ہیمپشائر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔