ایم ایم سی سے میچ کا مستقبل میں فائدہ ہوگا، شان مسعود

  ایم ایم سی سے میچ کا مستقبل میں فائدہ ہوگا، شان مسعود

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس میچز کے علاوہ ایم سی سی کے خلاف وارم اپ میچ سے کھلاڑیوں کا ردھم بحال ہوگا۔ ایک بیان میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ایونٹ سے قبل ٹیم نے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس میچز کے علاوہ ایم سی سی کے خلاف وارم اپ میچ سے کھلاڑیوں کا ردھم بحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ 21 فروری کو اپنے پہلے میچ کیلئے تیار ہیں۔ شان مسعود نے کہا کہ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں بہترین بلے باز اور اعلیٰ باؤلرز موجود ہیں، اسی طرح تجربہ کار اسپنرز کی شمولیت سے اسکواڈ مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے اور وہ کراچی اور لاہور کے علاوہ ملتان اور راولپنڈی میں میچز کھیلنے کے منتظر ہیں۔ کپتان ملتان سلطانز نے کہا کہ پاکستانی کنڈیشنز محدود فارمیٹ کے لیے موزوں ہیں، یہاں بیٹنگ اور باؤلنگ کے لیے مکمل اسپورٹ دستیاب ہوتی ہے جس کے باعث مداحوں کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -