سپر لیگ کا پاکستان میں مکمل انعقاد باعث فخر، سابق کرکٹرز

  سپر لیگ کا پاکستان میں مکمل انعقاد باعث فخر، سابق کرکٹرز

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا پاکستان میں مکمل انعقاد باعث فخر ہے سابق کرکٹزر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کا اب مزا آئے گا اس حوالے سے سکندر بخت، راشد لطیف،باسط علی،معین خان، محمد وسیم اور محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا ایونٹ ہے اور پہلی مرتبہ مکمل طور پر اس کا پاکستان میں انعقاد ہونا بہت فخر کی بات ہے اور اس سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں مثبت جائے گا امید ہے کہ یہ ایونٹ یادگار ثابت ہوگا اور پاکستانی کھلاڑی اپنے ملک میں اپنی عوام کے سامنے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے سابق کرکٹرز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس ایونٹ کاپاکستان میں انعقاد اچھا عمل ہے اور اس سے مستقبل میں غیر ملکی ٹیموں کے پاکستا ن آنے میں بھی بھرپور مدد ملے گی امید ہے کہ یہ ایونٹ یادگار ثابت ہوگا جس کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -