ڈیرن سیمی کیلئے اعزازی شہریت کی درخواست کی،جاویدآفریدی

ڈیرن سیمی کیلئے اعزازی شہریت کی درخواست کی،جاویدآفریدی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست دی ہوئی ہے - تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی،تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کے علاوہ تمام فرنچائراونرزاور کپتانوں نے شرکت کی۔ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ اول سلور سمٹس نے تیار کی ہے،ٹرافی کے اوپر نصب چانداور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے،65 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا وزن 8 کلو ہے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ احسان مانی سے درخواست کریں گے کہ ہم نے ڈیرن سیمی کیلئیاعزازی شہریت کی درخواست کی جوصدرمملکت کی ٹیبل پرہے اور اگر احسان مانی ایک فون کال کریں گے تو انشااللہ یہ تاریخی کام جلد از جلد ہوجائے گا-

جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم 2017 میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سناؤں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -