وفاق سے سندھ کو منتقل شدہ ہسپتالوں کیلئے 13بلین روپے بجٹ مختص کردیا: وزیراعلیٰ سندھ

  وفاق سے سندھ کو منتقل شدہ ہسپتالوں کیلئے 13بلین روپے بجٹ مختص کردیا: ...

  

  

کراچی (آئی این پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب وفاق سے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ سندھ کو منتقل ہوئے تو ان کا بجٹ 700 ملین روپے تھا اور ہمارا بجٹ ان اسپتالوں کے لیے 13بلین روپے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شعبہ صحت، روڈسیکٹر، تھر میں آر او پلانٹس کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے ون ونڈو آپریشن جیسے اہم اقدامات کئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے پر سب سے پہلے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کام شروع کیا تھا، انہوں نے ہانگ کانگ کی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا تا کہ مائننگ کر کے پاور پلانٹ لگا سکیں، لیکن ان کے بعد والی حکومت نے وہ معاہدہ ختم کر دیا اور ملک لوڈشیڈنگ کی نذر ہو گیا۔ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تھر میں مائننگ کی اور سی پیک کے تحت 660میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگایا، یہ ملک کی سب سے بڑی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ تھی اور ہے۔ سندھ میں ونڈ انرجی کے ذریعے 50 ہزارمیگاواٹ پوٹینشل ہے اور اس وقت ہم 1100 میگا واٹ ونڈ انرجی کی پیداوار کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا پی پی پی یونٹ ایشیا میں چھٹے نمبر پر بیسٹ یونٹ ہے، دریائے سندھ پر سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے 2پل بنائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ سے کوئی دہشت گرد نہیں نکلا لیکن یہاں دہشت گرد لائے جاتے ہیں۔ آج پورا ملک خاص طور پر سندھ پرامن صوبہ ہے۔

مراد علی شاہ

مزید :

علاقائی -