تھانہ فیکٹری ایریا،فائرنگ سے2 افراد زخمی

تھانہ فیکٹری ایریا،فائرنگ سے2 افراد زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ناراض بیوی کو منانے سے ناکامی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے سسر سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق ماجد مسیح کی بیوی لڑ کر والد کے گھر آ گئی، ماجد اسے منانے آیا،اس دوران جھگڑا ہو گیا، ماجد نے اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے سسر اسحاق اور رشتہ دار عاشق مسیح کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

مزید :

علاقائی -