منشیات فروش نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا

منشیات فروش نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس نے منشیات فروش کو چار گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد گرفتار کرلیا، ملزم علی نا می نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنے بیوی بچوں کو چار گھنٹے تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا۔ جوہرٹاؤن پولیس نے جنونی منشیات فروش طلحہ علی کو چار گھنٹے کی تگ و دو کے بعد گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے نہ صرف اسلحہ کے زور پر اپنی بیوی اور معصوم بچوں کو یرغمال بنائے رکھا، بلکہ خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ؎اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات، ناجائز اسلحہ، حبس بیجا اور اقدام خودکشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -