بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے امداد
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے الاضاحی(قربانی)پروگرام کے تحت بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں میں چالیس ہزار مویشیوں کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔ ذبیحوں کی تقسیم کا عمل بنگلہ دیش میں موجود سعودی سفارتکاروں کی زیر نگرانی عمل میں آیا ہے۔مملکت میں الاضاحی پروگرام کے سپروائزررحیمی احمد نے سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشہ حج سیزن کے بعد قربانی کے گوشت کی تقسیم کا یہ دوسرا بڑا مرحلہ ہے جس کے تحت بنگلہ دیش کے کیمپوں میں میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں میں گوشت تقسیم کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا الاضاحی پروگرام کے تحت ہر سال تین لاکھ سے زائد ذبیحے(قربانی کا گوشت)دنیا بھر میں مستحقین میں تقسیم کیے جاتے ہیں جبکہ چھ لاکھ کے قریب ذبیحے مملکت کے مستحق افراد تک پہنچائے جاتے ہیں