لیبیا کی حکومت نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا

  لیبیا کی حکومت نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
طرابلس(آئی این پی)لیبیا کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ وزیر اعظم فائز السراج نے فائر بندی کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں مزید شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ السراج کے بقول طرابلس پر تازہ حملے کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں مذاکرات کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ گزشتہ روز طرابلس پر کئی راکٹ داغے گئے تھے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں یہ مذاکراتی سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا تھا۔
اس موقع پر لیبیا کی فوج کے اعلی افسران اور باغی رہنما خلیفہ ہفتر بھی جنیوا میں موجود ہیں۔ تاہم فریقین کے مابین براہ راست ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید :

علاقائی -