لاہور میں پی آئی سی طرز کا ایک اور ہسپتال بنایا جائیگا،یاسمین راشد

      لاہور میں پی آئی سی طرز کا ایک اور ہسپتال بنایا جائیگا،یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور میں پی آئی سی طرز کا ایک اور ہسپتال بنانے کا اعلان، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں سرکاری ہسپتالوں کیلئے 32 ارب روپے سے نئی ادویات خریدی ہیں۔پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ کیئر سنٹر میں کنٹرول روم قائم ہوگا، کنٹرول روم سے تمام ہسپتالوں سے رابطہ رکھا جائے گا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نیو گرلز ہاسٹلز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، رجسٹرارمنیزہ قیوم، پروفیسر نورین اکمل، پرووائس چانسلرپروفیسرشیریں خاور نے شرکت کی۔دریں اثناء وزیرصحت سے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ورلڈبنک کے وفدنے ملاقات کی۔ اس موقع پرسپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمحمداجمل بھٹی، ریجنل ڈائریکٹرورلڈبنک لینی شیربورنی بینز، منیجرورلڈبنک کرسٹین، سینئرہیلتھ سپیشلسٹ یک ینگ لی، سینئرسپیشلسٹ سہیل عباسی، اکانومسٹ ورلڈبنک کوین گیون و دیگر افسران نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -