اساتذہ کا مطالبات کے حق میں 25مارچ کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اساتذہ کا مطالبات کے حق میں 25مارچ کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک اساتذہ پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیموں کے راہنماؤں کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں مرکزی چیئرمین اللہ بخش قیصر، سمیت چوہدری سرفراز، لطیف شہزاد، چوہدری بشیر وڑائچ، ظفر اقبال روانہ، افضل مغل، رانالیاقت علی، وحید مراد یوسفی، سید فیاض گیلانی، چوہدری محمد علی، ازور بھٹی، عبدالقیوم راہی، عمر گوندل، افضل بھنڈر، ملک سجاد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب سے ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ میں بنائی جانے والی کمیٹیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ارباب اختیار کی طرف سے عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے راہنماؤں نے کہا کہ SSE's کی ریگولرائزیشن کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کئے ایک ماہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک اس کی منظوری نہ ہوسکیاگر 20مارچ تک تحریک اساتذہ پنجاب کے ساتھ طے شدہ امور پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو 25مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے بھر پور احتجاج و مظاہرہ کریں گے مارچ میں ہی ضلعی و ڈویژنل سطح پر بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -