سپرٹ آف میتھ ریاضی کے ہونہار طلبہ کو عالمی مقابلوں کیلئے رجسٹرڈ کریگا

سپرٹ آف میتھ ریاضی کے ہونہار طلبہ کو عالمی مقابلوں کیلئے رجسٹرڈ کریگا

  

لاہور(پ ر) الائیڈ سکو لز اور سپرٹ آف میتھ کے درمیان MOUپر دستخط کی تقریب گزشتہ دنوں الائیڈ سکولز ہیڈ آفس میں ہوئی۔ سی ای او، بانی سپرٹ آف میتھ کم لینگن) اور پراجیکٹ ڈا ئریکٹر الائیڈ سکولز ڈاکٹر شاہد محمودنے دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ کی موجودگی میں دستخط کیے۔ اس اشتراک کے ذریعے سپرٹ آف میتھ الائیڈ سکولز کے ریاضی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو سپرٹ آف میتھ کے نیشنل اور انٹر نیشنل مقابلہ جات میں شرکت کے لیے رجسٹر کرے گا ۔ سپرٹ آف میتھ مقابلہ کی تیاری کے لیے طلباء اور اساتذہ کو آن لائن ٹیسٹ اور سیمپل ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔

اور اس کے علاوہ یہ الائیڈ سکولز کے ریاضی کے اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے بھی معا و نت فراہم کرے گا تاکہ ان کی تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -