نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم دینا ہمارا مشن ہے،لیاقت بلوچ

    نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم دینا ہمارا مشن ہے،لیاقت بلوچ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم سے آشنا کرنا دی پنجاب سکول کا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے جدوجہد رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدرایجوکیشن کمیٹی دی پنجاب سکول لیاقت بلوچ نے دی پنجاب سکول کی ایجوکیشن کمیٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔اجلاس میں سی ای او دی پنجاب سکول سیداحسان اللہ وقاص، ڈائریکٹر کرنل(ر) صابر خان، ڈائریکٹر اکیڈمکس احمد جبران،اور خالد رحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرلیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کی سرپرستی سے ہاتھ اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی معیار دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہے اور شرح خواندگی انتہائی کم ہونے سے بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانی کی بنیاد ہے اور تعلیم کے بغیر ملک قوم کی ترقی بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ یکساں تعلیم کے فروغ کو اوّلین ترجیح دے۔ اس موقع پر دیگر مقررین اور شرکاء نے دی پنجاب سکول کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ادارے کے تعلیمی معیار اور انتظامی امور پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -