واسا کی ایک دن میں 17لاکھ53ہزار سے زائد ریکوری

واسا کی ایک دن میں 17لاکھ53ہزار سے زائد ریکوری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)  واسا کے شعبہ ریونیو نے پیکجز مال سے ایکوافر کی مد میں 17 لاکھ53ہزار 300  روپے کی ریکوری کر لی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا محمد احسن نے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو بل کی کاپی اور دیگر تفصیلات پیش کیں۔ اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ریکوری کرنے پر ڈائریکٹر ریونیومیاں منیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا محمد احسن کو خصوصی مبارک باد دی۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ ایکوافر چارجز واسا کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔واسا کے ریونیو میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

 اورریونیو میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کو انعامات دیئے جائیں گے۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزنے کہا کہ واسا کے ریونیو افسران و ملازمین نے بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کیا جوکہ قابل ستائش ہے تمام سٹاف اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرے اور واسا کا نام روشن کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -