معذور خاتون ٹیچر کے وہاڑی تبادلہ کے خلافاسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے پولیو سے متاثرہ خاتون ٹیچر کو غیر قانونی طور پر لاہور سے وہاڑی ٹرانسفر کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پولیو ختم کرنے کی دعویدار حکومت پولیو کے شکار افراد ہی پنجاب حکومت کی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے پولیو سے متاثرہ معذور خاتون ٹیچر عظمیٰ آصف کو لاہور سے وہاڑی ٹرانسفر کردیا ہے۔
ہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پولیو سے متاثرہ خاتون ٹیچر کے غیر قانونی تبادلے کا نوٹس لیں۔