تحریک انصاف کو پنجاب میں مزید مضبوط کیا جائیگا، اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی کو ادارہ بنانے کا ویژن رکھتے ہیں جس کے لئے ہم اپنے حصے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارا مشن سنٹرل پنجاب کے گلی،محلہ، کوچے اور گھرگھر تک پارٹی کامنشور اور پیغام پہنچانا ہے، سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے مقامی ہوٹل میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے بیٹ رپورٹر ز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرنے کے موقع پران سے غیر رسمی گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، سیکرٹری اطلاعات عثما ن سعید بسراء، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ندیم قادربھنڈر،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین بھی موجود تھے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ پارٹی قائدین منتخب نمائندوں کے ساتھ ملکر عوام کے مسائل کو حل کروانے کے لئے ملکر کام کرینگے،