کشمیریوں کو دنیا کی بدترین دہشتگردی کا سامنا ہے،اظہر گلشن

    کشمیریوں کو دنیا کی بدترین دہشتگردی کا سامنا ہے،اظہر گلشن

  

لاہور (سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد سپریم کونسل پاکستان خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی صدر ملک خالد محمود،صوبائی صدر شیخ عمر حیات،جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی،خوشنود بٹ،شیخ فضل الٰہی،راؤ اکرم،اطہر کاظمی، چوہدر ی عظمت،ملک نثار کھوکھر،اختر خان نیازی اور سید مبشر علی نے شرکت کی،شرکاء نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اس وقت بھارت کی جانب سے دنیا کی بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،پانچ مہینے سے کشمیری عوام قیدو بند کی صعوبتوں سمیت کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں لیکن ان کے حوصلوں میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی ہے۔

کشمیر کے معاملے میں دنیا کی بے حسی پر بھی ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرنے والے نجانے آج کشمیر کے معاملے میں کیوں چپ سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ہم تن من اور دھن سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ہمراہ ہیں اور انشاء اللہ اس کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -