انتقامی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا،عزیز الرحمن چن

  انتقامی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتقامی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عمران خان مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں اور اپنی جگہ اپنی جماعت سے کسی اور بندے کو لائیں۔

اپوزیشن ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ورنہ مارچ میں بڑا مارچ ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -