پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،اعجاز عالم
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائیو کے انعقاد کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں بیرون ممالک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدیدکہا ہے اور امیدظاہر کی ہے کہ پاکستان بھر میں کھیلوں کے ذریعے کھوئی ہوئی رونقیں بحال ہو سکیں گی۔