حکومت کراچی گیس واقعہ کی تحقیقات کرے،بیلم حسنین

  حکومت کراچی گیس واقعہ کی تحقیقات کرے،بیلم حسنین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ کراچی گیس کے واقعہ کی وفاقی حکومت تحقیقات کرے اور وفاقی وزیر استعفیٰ دیں۔ پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ زخمیوں کو فوری مالی امداد دی جائے۔ 

گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا گیس آبادی کیسے  چلی گئی۔ حکومت فوری تحقیقات کروائے او رمرنے ولوں کے گھر وفاقی حکومت کی جانب سے مالی امداد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مگر ایسا نہیں ہوا۔ گیس حادثے میں وفاقی حکومت بے بس نظر آتی ہے جبکہ وفاقی وزیر نے بھی اس واقعہ میں کوئی دلچسپی نہیں لی اور ابھی تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئی۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے زخمیوں اور مرنے والوں کی امداد کی اور ہر قسم کی مدد کی مگر یہ گیس وفاقی حکومت کا تھا جس نے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کوئی وفاقی وزیر اپنا فون نہیں اٹھاتا اور عوام کی کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی  مرنے والوں کے ساتھ تعزیت کرتی ہے۔

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -