ایل ڈی اے ون ونڈ سیل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ

  ایل ڈی اے ون ونڈ سیل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈی اے میں مختلف کاموں کے لئے آنے والے شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ون ونڈ وسیل کی نئی اور کشادہ عمارت تعمیر کی جائے گی جہاں ان کے کام ایک ہی چھت تلے انجام دینے کے لئے تمام ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدنے ہدایت کی ہے کہ ون ونڈوسیل کے لئے نئی تعمیر کی جانے والی پانچ منزلہ عمارت میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں مہیا کی جائیں۔

 شہریوں کے لئے آرام دہ نشستوں کاانتظام کیا جائے اور یہاں ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے کاؤنٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں واسا،ٹیپا،ایف بی آر، ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کے کاؤنٹر بھی قائم کئے جائیں۔ وہ ون ونڈوسیل کی نئی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں تیار کئے جانے والے ڈیزائن کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ کنور اعجاز خلیق رزاقی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود، ڈائریکٹر کمپیوٹرسروسز عبدالباسط قمر، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن کامران پرویز، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز علی شہزاد اوردیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -